سپریم کورٹ عمران خان کے پائلٹ کو دھمکیاں ملنے کا نوٹس لے،بابراعوان
اسلام آباد(انتخاب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا کہ سپریم کورٹ سے درخواست ہے عمران خان کے پائلٹ کو دھمکیاں ملنے کا نوٹس لے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کے پائلٹ کو ابھی سنگین دھمکیاں ملی ہیں، جن خدشات کا اظہار میں نے کچھ دن پہلے کیا، اس کے مزید ثبوت سامنے آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تازہ ثبوت انتہائی خطرناک ہیں، سپریم کورٹ سے درخواست ہے اِس کا سختی سے نوٹس لے۔ انہوںنے کہا کہ عمران میں پورے پاکستان کی جان ہے، اس کا بال بھی بیکا نہیں ہونا چاہیے۔
Load/Hide Comments


