بارش سے ڈیموں اور کینالوں کو پہنچنے والے نقصان کی تحقیقات کی جائیں، چیف سیکرٹری بلوچستان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے حالیہ بارشوں کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں ڈیمزاور کینالز کو پہنچنے والے نقصانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین سی ایم آئی ٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثر ہونے والے بندات کی فوری طور پر تحقیقات کریں اور بتایاجائے کہ نقصانات محض بارشوں کی وجہ سے ہوا ہے یا ان ڈیموں کی تعمیر میں نقائص موجود تھے انہوں نے کہا کہ نقائص کی صورت میں ذمہ دار عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں