افغان ٹرانزٹ ٹریڈ،گوادرپورٹ پر پہلا مال بردار جہاز رواں ماہ لنگرانداز ہوگا

گوادر: گوادر پورٹ میں تجارتی سرگرمیاں بحال ہونے سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت پہلا مال بردار جہاز رواں ماہ لنگر انداز ہوگا۔سی بلک ٹریڈیشن نامی مال بردار جہاز 15 تاریخ کو گوادر پہنچے گا جس کی ہینڈلنگ کیلیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔گوادر پورٹ اتھارتی حکام کے مطابق گوادر بندرہ گاہ پر شپنگ ایکٹویٹی رواں ماہ سے شروع ہونے جا رہی ہے۔ پاکستان اور چین کی مدد سے جلد گوادر بندرگاہ پر جہازوں کی آمدورفت میں تیزی آئے گی جو کہ جلد بزنس حب بننے جا رہا ہے۔پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ایم وی سی بلک ٹریڈنگ کا جہاز 15 مئی کو 16ہزار میٹرک ٹن فرٹیلائزر لے کر گوادر پہنچے گا۔گوادر پورٹ پر کرونا وائرس سے بچاؤ کیلیے تمام اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے گوادر پورٹ اتھارٹی کے اقدمات کو سراہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں