بلوچستان میں شدید بارشیں، مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 56 جبکہ48 افراد زخمی ہیں

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثا ت میں اموات کی تعداد 56ہو گئی ،48افراد زخمی ہیں جبکہ 670مکانات تباہ ہو چکے ہیں . پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے )کے حوالے سے بتایا کہ ڑوب ، کوہلی ڈیرہ بگٹی اور پشین میں رابطہ پل ٹوٹ گئے ہیں جبکہ نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جس سے رابطہ سڑکیں پانی میں بہہ چکی ہیں اور بجلی بھی معطل ہے۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیا ت نے بلوچستان میں عید کے دنوں میں بھی مزید بارشوں کی پشگوئی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں