جھگڑے کے دوران ضعیف شخص مارا گیا، پولیس اہلکار سر پر چوٹ لگنے سے زخمی
کراچی ( انتخاب نیوز) کورنگی مہران ٹاؤن سیکٹر 6 سی میں گھر کے باہر جھگڑے کے دوران 65 سالہ اسلام ولد لوبا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔ قبل ازیں سچل کے علاقے محمد خان گوٹھ میں ذاتی جھگڑے کے دوران پولیس اہلکار 48 سالہ محمد اختر ولد محمد صدیق سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، مضروب تھانہ گڈاپ سٹی میں تعینات ہے۔
Load/Hide Comments


