محکمہ موسمیات بلوچستان کی کئی مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں ہفتے کو موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات نے کئی مقامات پر بارش کی پیش گوئی بھی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بروز ہفتہ بارشوں کی پیش گوئی کردی جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کی اطلاع بھی دی ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ خضدار، قلات، لسبیلہ، پنجگور، آواران، ڑوب، بارکھان، کوہلو کے علاوہ نصیرآباد اور گوادر میں تیز ہواوئں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں درجہ حرارت36، خاران میں48ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قلات35، سبی میں درجہ حرارت45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔نوکنڈی47،ڑوب میں درجہ حرارت33ڈگری سینٹی گریڈ،دالبندین47،اوستہ محمد میں درجہ حرارت43ڈگری سینٹی گریڈ اور ساحلی علاقے گوادر میں درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں