سندھ پشتونوں پر حملے انہیں تشدد کانشانہ بنانے کاروبار بند کرانے کی مذمت کرتے ہیں،اے این پی

کوئٹہ :عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں اندرون سندھ پشتونوں پر حملے انہیں تشدد کانشانہ بنانے املاک جلانے کاروبار بند کرانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی کراچی اور حیدرآباد کی تباہی سے ہونے والے جانی مالی معاشی مشکلات سے سنبھلے نہیں تھے کہ ایک بار پھر اندرون سندھ لسانی فسادات کو ہوا دی جارہی ہے سندھ دھرتی سائیں جی ایم سید شاہ عبدالطیف بھٹائی کی مسکن امن محبت رواداری برداشت کی عکاس دھرتی ہے چند شر پسند عناصر سندھ کی روشن چہرے کو مسخ نہیں کرسکتے سندھ حکومت مترقی جمہوری قوتیں قوم پرست جماعتیں سول سوسائٹی اس سازش کو بھانپتے ہوئے ذمہ درانہ کردارادا کریں سندھ میں پشتونوں کی جان ومال کی تحفظ ریاست اور سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے عوامی نیشنل پارٹی کیصوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں حیدرآباد سمیت اندرون سندھ پشتونوں پر حملے املاک کو جلانے ہوٹل اور دیگر کاروبار بند کرانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے 80 کی دہائی میں پھیلانے والے لسانی فسادات کی ریہرسل قراردیا ریاست اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین کے تحت تمام شہریوں کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنائیں آئین ملک کے کسی بھی حصے میں اپنے شہریوں کو آزادنہ نقل وحرکت رہائش اختیار کرنے کاروبار کرنے کی اجازت دیتا ہے اب اگر ملک کے کسی بھی حصے میں کسی بھی قومیت سے تعلق رکھنے والے افراد کو ٹارگٹ کیا جاتاہے ان پر روزگار کے دروازے بند کئے جاتے ہیں تو دراصل یہ ریاستی اور حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف عمل ہے جس کی سرکوبی ریاست اور حکومت کے ذمے فرض ہے بیان میں سندھ حکومت سندھ کے مترقی جمہوری قوم دوست قوتوں سول سوسائٹی سماج دشمن شرپسند عناصر کی ان ناروا عملیات کے خلاف آواز اٹھانے اور پشتونوں سندھیوں کے درمیان نفرت تعصب کے خاتمے کیلئے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی اس سے پہلے کہ چند شرپسند سماج دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کی خاطر صدیوں سے آباد برادر اقوام کے درمیان نفرت کے دیواریں کھڑی کریں جس کی ہم ماضی میں کراچی حیدرآباد کی صورت میں بھاری بھر کم قیمت اداکرچکے

اپنا تبصرہ بھیجیں