بیت المقدس,صہیونی فوجی جیپ نے فلسطینی بچہ روند ڈالا

بیت المقدس(ویب ڈیسک)اسرائیلی فوجی جیپ نے بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پرایک بچے کو کچل ڈالا۔ دوسری طرف فوج کی بھاری نفری نے گزشتہ روز باب العامود کےمقام پر چھاپہ مارا اور فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر تلاشی لی۔ توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔عینی شاہدین نے کہا کہ فوج ایک جیپ باب العامود کے علاقے میں داخل ہوئی جہاں جیپ بے ایک بچے یوسف مطور کوکچل ڈالا۔بیت المقدس کےایک مقامی شہری حسام مسالمہ نے بتایا کہ زخمی بچے مطور کو کچلنے والے فوجی وہاں سے فرار ہوگئے جب کہ بچے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ادھر گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے باب العامود کے مقام پر چھاپہ مارا اور شہریوں کے گھروں میں گھس کر انہیں زدو کوب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں