ماہ جون‘ بلوچستان میں اغواء برائے تاوان کے4واقعات رونما ہوئے
کوئٹہ:ایک غیر سرکاری ادارے کی مرتب کی گئی رپورٹ کے مطابق ماہ جون میں بلوچستان میں 4اغواء برائے تاوان 2ریپ اور5بچوں سے زیادتی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں رپورٹ کے مطابق جون میں بلوچستان میں 4اغواء برائے تاوان 2ریپ اور5بچوں سے زیادتی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں سٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس نے کہا ہے کہ اس ڈیٹا کو باقاعدگی سے شائع کرنے کا مقصد خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد میں تیزی سے اضافے کی طرف توجہ دلانا ہے انہوں نے کہا کہ جون میں کیسز میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں اضافہ ہوا اور امید ظاہر کی ہے میڈیا کی بڑھتی ہوئی توجہ اور رپورٹنگ کے ساتھ حکومت، پولیس اور عدلیہ اپنی توجہ مقدمات کی تیز رفتار کارروائی ان کے حل اور سزا کیلئے وقف کریں گے۔
Load/Hide Comments


