حب ڈیم کے اسپیل وے سے پانی کا اخراج ملحقہ آبادی کو منتقل کرنے کی ہدایت
اسلام آباد+حب(نمائندہ انتخاب)مون سون بارشوں کے دوسرے اسپیل بحرہ عر ب،کراچی اور حب ڈیم ومضافاتی علاقوں میں بارش کے امکان اور حب ڈیم مکمل بھرنے اور اسپیل وے سے پانی اخراج کے پیش این ڈی ایم اے نے حب ڈیم کے اطراف آبادی کے انخلاء کا الرٹ جار ی کردیا اس حوالے سے ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 24 سے 72 گھنٹوں میں بحیرہ عرب، کراچی اور حب ڈیم کے اطراف بارش کا امکان ہے ہنگامی صورتحال میں انتظامیہ ڈیم کے اطراف آبادی کا محفوظ مقام پر بروقت انخلا یقینی بنائے سندھ اور بلوچستان کی انتظامیہ الرٹ رہے اوربلوچستان اور سندھ کے ماہی گیر سمندر میں جانے سے گریز کریں ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق کے مطابق حب ڈیم انتظامیہ کو مروجہ ایس و پیز کے مطابق اضافی پانی کے محفوظ اخراج کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کردی۔علاوہ ازیں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے جانی ومالی نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں۔این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھرمیں 14 جون سے جاری بارشوں سے 176 افراد جاں بحق ہوئے، سب سے زیادہ بلوچستان میں 66 افراد جاں بحق ہوئے، سندھ میں حالیہ بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 38 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 33 ہے۔این ڈی ایم ایکی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 78 مرد47 خواتین اور 51 بچے جان سے گئے، بارشوں کے سبب زخمی ہونے والے افرادکی تعداد 175 تک پہنچ گئی، بارشوں سے سب سے زیادہ پنجاب میں 66 افراد زخمی ہوئے، بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے زخمی افراد کی تعداد 49 ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق ملک میں بارشوں کے باعث 577 گھر تباہ ہوئے اور 894 گھر منہدم ہوئے،14سو سے زائد مویشیوں کا نقصان ہوا، بلوچستان میں 8 اورگلگت بلتستان میں 10 پلوں کو نقصان پہنچا۔


