سعودی عرب میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی ہے

ریاض (ویب دیسک)سعودی عرب میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی ہے،دارالحکومت ریاض میں بیرون ملک سے واپس آنے والی سعودی شخص میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے )نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ دارالحکومت ریاض میں بیرون ملک سے آنے والے شخص میں منکی پاکس کی تشخیص ہوئی ہے،حکام کے مطابق متاثرہ شخص فی الحال طبی نگرانی میں ہےمتاثرہ شخص کے ساتھ رابطے میں رہنے والوں کے بھی ٹیسٹ کیے گئےلیکن تاحال ان میں سے کسی بھی شخص میں مرض کی تشخیص نہیں ہوئی ہے۔وزارت صحت نے شہریوں کی ایڈوائزری بھی جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں خاص طور پر جب آپ سفر پر ہوں اور کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں ہیلتھ مرکز سے رابطہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں