این اے245کراچی ضمنی انتخاب کی تاریخ تبدیل کرنے کی پاک سرزمین پارٹی کی درخواست مسترد
کراچی(ویب دیسک)سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں جسٹس مسزکوثر سلطانہ حسین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے قراردیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245کراچی کے ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ بدھ27جولائی کو ہی منعقد ہو گی۔سندھ ہائی کورٹ نے این اے245کراچی کے ضمنی انتخاب کی تاریخ تبدیل کرنے کے حوالہ سے پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے دائر درخواست مستردکردی۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے سکیورٹی کے سخت انتظامات کریں۔ عدالت نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام تر وسائل بروے کار لائے جائیں۔جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے آغاز کے باعث دن تبدیل نہیں کرسکتے۔
Load/Hide Comments


