نوکنڈی ،ڈیمز کا افتتاح،تعمیر کیے گئے ڈیمز کے علاقے پر مثبت اثرات پڑیں گے، محمدہاشم نوتیزئی
نوکنڈی (نامہ نگار)وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی و بی این پی کے مرکزی رہنما میر محمدہاشم نوتیزئی نے کہا کہ بی این پی بلوچستان کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کررہی ہے ہماری سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے عوامی ترقی و خوشحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے فنڈز سے تعمیر شدہ نوکنڈی کے نواحی علاقوں کوہ سلطان اور جھلی اسٹوریج ڈیلے ایکشن ڈیمز کا افتتاح کردیا۔ مشرقی کوہ سلطان ڈیم 80 ملین اور جھلی ڈیم 244 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے۔ نقاب کشائی کے بعد وزیر مملکت کو محکمہ آبپاشی کے حکام نے ڈیمز کے متعلق بریفننگ دی۔ افتتاحی تقریب میں ایریگیشن آفیسران بلوچستان نیشنل پارٹی چاغی کے ضلعی صدر میر یار محمد مینگل جنرل سیکرٹری وقار ریکی سینئرنائب صدر محمد اقبال ریکی جوائنٹ سیکرٹری محمدہاشم لجہی پروفیشنل سیکرٹری عبدالشکور مینگل قبائلی رہنما حاجی یار محمد مینگل حاجی برکت سمالانی مولا بخش قادری شہریار نوتیزئی اوردیگر ہمراہ تھے وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی میر محمدہاشم نوتیزئی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت ملک میں توانائی کے ذرائع بڑھانے پر کام کررہی ہے۔ ڈیموں کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے۔ چاغی میں تعمیر کیے گئے ڈیمز کے علاقے پر مثبت اثرات پڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی ان کی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی کے منشور کا اہم حصہ ہے جس پر عملدرآمد کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری حتی الوسع کوشش یہی ہے کہ عوام کو انکے دہلیز میں سہولیات فراہم کرکے معیار زندگی بلند کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں مختصر مدت میں بلوچستان اور بلخصوص رخشان ڈویڑن کی ترقی اور عوام کی مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگے۔


