پوٹن نے روسی خلائی ادارے کے سربراہ کو برطرف کر دیا
ماسکو:روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنے دیرینہ اتحادی دمیتری روگوزین کو ملکی خلائی ایجنسی روسکوسموس کی سربراہی سے ہٹا دیا ہے۔ اس تبدیلی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔جرمن میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن ایک صدارتی حکم نامے کے ذریعے روس کے خلائی اداریکے سربراہ دمیتری روگوزین کر برطرف کر دیا۔حکم نامے میں روگوزین کو ‘روسکوسموس سٹیٹ سپیس کارپوریشن کے جنرل ڈائریکٹر کے عہدے سے برطرف کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس اقدام کی وجوہات فوری طور پر واضح نہیں ہو سکیں اور روگوزین کی نئی تقرری کے بارے میں بھی کچھ نہیں بتایا گیا۔ روگوزین صدر پوٹن کے دیرینہ اتحادی ہیں۔
Load/Hide Comments


