دالبندین، غریب شخص کو ہراساں کرنیوالے ملزم کے گھر پر چھاپہ، اسلحہ برآمد
دالبندین (انتخاب نیوز) گزشتہ دنوں پریس کلب کوئٹہ میں غلام محمد سکنہ چھتر دالبندین کی پریس کانفرنس کے بعد ڈپٹی کمشنر چاغی انعام الحق نے فوری نوٹس لیا۔ محمد ثاقب کی گرفتاری کےلئے رسالدار منیر احمد حسنی کی سربراہی میں لیویز کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی۔ محمد ثاقب پہلے ہی سے اپنے گھر سے فرار ہوگیا تھا۔ گھر کو مکمل سرچ کرنے کے بعد آس پاس کے ایریا کو بھی سرچ کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران لیویز نے ایک قریبی جگہ سے مختلف قسم کا اسلحہ برآمد کرکے اپنے قبضے میں لیا۔ ملزم کی تلاش جاری ہے۔
Load/Hide Comments


