کوئٹہ، قمبرانی روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل، ملزمان فرار

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ کلی کمالو کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اورفرار ہوگئے اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ کلی کمالو کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص محمد گل ولد محمدحسین جاںبحق ہوگیا لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیاہے مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں