نال اور گردونواح میں موبائل فون کے سگنل نہ ہونے سے صارفین کو مشکلات
نال (انتخاب نیوز) نال تحصیل نال گرد نواح علاقوں گریشہ درنیلی ہزار گنجی مروکی شڑی لغورزرد تیغاپ ڈھل چنال سمیت دیگر ایریا میں موبائل سگنل کم ہونے کی وجہ سے وہاں کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان ایریاوں میں موبائل کمپنی ٹاوروں کی منظوری دیں عوامی حلقواں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق نال گریشہ کے مختلف ایریاوں جن میں تیغاپ ڈھل چنال مروکی ہزار گنجی شڑی لغورزرد درنیلی ودیگر ایریاوں میں موبائل کمپنی کے سگنل کم ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات درپیش ارہے ہیں سگنل کم ہونے کی وجہ سے معمولی کال کرنے کےلے لوگوں کو مشکلات درپیش آتے بات کرنے کے دوران کال کٹ ہوتا ہے سگنل بھی کافی کمزور لوگوں کے پیسے ضیاع ہورہے ہیں اس جدید دور میں ان ایریاوں کے لوگ موبائل کی سہولت سے محروم ہیں عوامی حلقوں نے یوفون ٹیلی نار سونگ کمپنی والوں سے مطالبہ کیا کہ ان ایریاوں میں موبائل کے ٹاور کی منظوری دے کر انھیں مزید مشکلات سے بچائیں۔


