پاکستان نے افغانستان کے شہر ہرات میں ویزوں کا اجرا بند کردیا

کا بل:پاکستان نے افغانستان کے شہر ہرات میں ویزوں کا اجرا بند کردیا۔کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے افغانستان کے شہر ہرات میں ویزوں کا اجرا بند کردیا۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہرات میں کرونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، ابتدائی طور پر ہرات میں ویزوں کا اجرا پندرہ دن کے لئے بند کیا گیا ہے،صورتحال دیکھ کر ویزا سروسز کی بحالی کا بعد میں فیصلہ کیا جائے گا۔اعلامیہ کے مطابق ہرات میں پاکستانی سفارتخانہ اتوار سے بند کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں