واشک، بارشوں نے تباہی مچائی دی ، حفاظتی بند ٹھوٹ گئے ،فصلیں تباہ
بسیمہ(نامہ نگار) ضلع واشک کے علاقہ دھمگ میں سیلابی پانی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچائی ہوئی ہیں کئی حفاظتی اور پانی اسٹور کرنے والے بندات صحفہ ہستی سے مٹ گئے ہیں علاقے کی زمینداروں کو کروڑوں روپے نقصانات کا سامنا ہیں کروڑوں روپے کے پیاز اور کپاس کے فصلیں پانی میں بہہ گئے ہیں اسکے علاوہ کئی زمینداروں کے ٹیوب ویل پانی میں ڈوب کر منہدم ہوگئے کروڑوں روپے کے سولر پینل بھی سیلابی پانی میں بہہ گئے بوڑکو تک ندیوں میں پیاز ہی پیاز اور سولر نظر آرہے ہیں کل رات سے لوگ اپنے مدد آپ امدادی سرگرمیوں میں مصروف العمل ہیں نجیب اللہ نامی شخص کے تیل بردار گاڑی بھی سیلابی پانی میں بہہ گیا دھمگ کے لوگ صبح سے اپنی مدد آپ گاڑی کو نکالنے میں لگے ہوئے علاقے میں سرکار نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہا ہیں حفاظتی بندات ٹھوٹنے سے کئی کلیوں کو سیلاب سے خطرہ ہیں کیونکہ علاقے میں کالی گھٹائیں موجود ہونے اور محکمہ موسمیات کے مزید بارشوں کے پیشنگوئی نے دھمگ کے عوام کے پریشانیوں میں مزید اضافہ کیا ہیں درمیبن کے جانب سے دھمگ کے جانب جانے والے ندی کے آس پاس آباد کلی گہور خان کلی امام بخش کلی نور محمد اور کلی محمدعمر کے حفاظتی بندات ٹھوٹ گئے ہیں کل رات ان کلیوں میں پانی داخل ہونے کی باعث عوام کھلے آسمان تلے اور بارش میں انتہائی خوف میںرات گزارے عینی شاہدین کے مطابق عورتوں اور بچوں کے چیخ پکار دل دھلا دینے والی تھی حکومت کے جانب سے کوئی بھی علاقے میں نہیں پہنچا ہیں زرد ندی کے آس پاس آباد دیہاتوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں حکومت کو چاہئے کہ فوری طور پر دھمگ کے لوگوں کے ساتھ مدد کریں وگرنہ مزید سیلابوں سے جانی نقصانات کا خطرہ ہیں۔


