مولانا فضل الرحمان پر آرٹیکل 6لگ سکتا ہے،شیخ رشید

لاہور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے جس طرح کی باتیں کی ہیں ان پر آرٹیکل 6لگ سکتا ہے لیکن میں اس کا حامی نہیں ہوں ، اگر فضل الرحمان دھرنے کی سوچ کے ساتھ اسلام آباد آئے تو دھر لئے جائیں گے اور سرکاری مہمان ہوں گے،میری سکیورٹی اداروں کے ساتھ براہ راست میٹنگ ہوئی ہے ، شادیوں اور کھانوں پر ملاقاتیںہوتی رہتی ہیں آٹے اور چینی کے بحران کے حوالے سے کسی رپورٹ میں جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کا نام نہیں ، نواز شریف واپس نہیں آرہے تاہم شہباز شریف مارچ کے آخر میں واپس آسکتے ہیں، مہنگائی ہماری سب سے بڑی دشمن ہے ،مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کوئی تحریک نہیں چلائیں گی ،عمران خان کی حکومت پانچ سال کی مدت پوری کرے گی۔ ملک میں آج سالمیت کے معاملات ہیں، انہوں نے مولانا فضل الرحمان پر آرٹیکل 6کے اطلاق کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے جس طرح کی باتیں کی ہیں ان پر آرٹیکل 6لگ سکتا ہے لیکن میں اس کا حامی نہیں ہوں ، انہیں ویسے ہی نقص امن کے تحت دھر لینا چاہیے کیونکہ عمر کے اس حصے میں ان پر آرٹیکل 6نہیں لگنا چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں