مستونگ سے سنگت ثناء کے دو بھائیوں سمیت چار افراد لاپتہ کردیے گئے

مستونگ (انتخاب نیوز) مستونگ سے لاپتہ سنگت ثناء کے دو بھائیوں سمیت چار افراد کو گرفتار کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً ڈھائی بجے کے قریب سنگت ثناء کے دو بھائیوں سمیت چار افراد کو گرفتار کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔ سنگت ثناء پر گرفتاری کے دوران تشدد، بعدازاں جبری گمشدگی کے بعد انکی مسخ شدہ لاش ملی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں