الیکشن کمیشن ضمیر سودا کرچکا، سندھ ہاؤس میں منڈی لگی ہوئی ہے، خرم شیرزمان
کراچی (انتخاب نیوز) لیکشن کمیشن کا رویہ شرمناک ہے، سندھ کے پہلے الیکشن مرحلے میں جو کچھ ہوا الیکشن کمیشن تماشائی بنارہا ہے، زرداری نے پولیس کی موبائل پر مہم کی الیکشن کمیشن خاموش رہا، اس الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے مئیر سے خوف تھا، ان کے پاس الیکشن ملتوی کرنے کا ایک راستہ تھا، ملک میں کوئی دوسری جماعت نہیں جو عمران خان کے سامنے کھڑا ہوسکے۔ انشاء اللہ اس الیکشن کمیشن کو بھی تبدیل کروائیں گے، اس الیکشن کمیشن نے اپنے ضمیر کے سودے کرلیے ہیں، سندھ کے پیسے سے سندھ ہاؤس میں منڈی لگی ہے، سندھ کی ترقی کا پیسہ لوٹوں کو خریدنے کیلئے استعمال ہورہا ہے، الیکشن کمیشن عوام کے جوتے کھانے کیلئے تیار رہیں، اگر عمران خان کے ووٹ کا سودا ہوا تو انہیں جوتے پڑیں گے، الیکشن کمیشن کو کہتا ہوں شفاف الیکشن نہ ہوا تو عدالتوں سڑکوں پر مقابلہ کریں گے،خرم شیر زمان کے مطابق متحدہ اور پی پی نے الیکشن کے خوف سے فرارہی اختیار کریں گے، آصف زرداری کا خیبرپختونخوا گلگت پنجاب کی طرح سندھ سے خاتمہ کریں گے، الیکشن کمیشن سن لے پی ٹی آئی کا مئیر کراچی میں آرہا ہے۔


