ڈیرہ مراد جمالی، کام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق
تمبو (انتخاب نیوز) ڈیرہ مراد جمالی میں دکان کی چھت پر بجلی بناتے ہوئے اچانک کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے پولیس کے مطابق پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ مراد جمالی کے سامنے غوثیہ آٹوز کی چھت پر بجلی کی مرمت کے دوران گیارہ ہزار وولٹیج تاروں کا کرنٹ لگنے سے دو نوجوان محمد انور دایو اور فتح محمد جاں بحق ہوگئے اطلاع ملنے پر سٹی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
Load/Hide Comments


