بی اے پی کا اجلاس، سیاسی جماعتوں پر سیاست سے زیادہ ریاست کی بقاء پر توجہ دینے پر زور

اسلام آباد، کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی کا مشترکہ پارلیمانی اجلاس سیاسی جماعتوں پر سیاست سے زیادہ ریاست کی بقاء پر توجہ دینے پر زور بی اے پی کے ارکان پارلیمنٹ کا بلوچستان کے مسائل پارلیمنٹ میں بھر پور انداز میں اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ سیاسی درجہ حرارت میں کمی اور صورتحال کو افہام و تفہیم سے حل کرانے کے لئے موثر کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار، پیر کو بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت اسلام آباد میں بی اے پی کے اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی کا مشترکہ پارلیمانی اجلاس ہوا جس میں چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، بی اے پی کے جنرل سیکرٹری سینیٹر منظور خان کاکڑ، قائم مقام گور نر بلوچستان میر جان محمد جمالی،بی اے پی کے صوبائی صدر سینئر صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی،بلوچستان عوامی پارٹی کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ خالد مگسی، سینیٹران نصیب اللہ بازئی، دنیش کمار، ثناء جمالی، احمد خان خلجی رکن قومی اسمبلی زبیدہ جلال سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اراکین پارلیمنٹ نے بی اے پی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے اتفاق اور ان کی تائید کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان عوامی پارٹی سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بلوچستان کے مسائل اور حقوق کے حصول کے لئے موثر آواز اٹھائے گی اور صوبے کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن جدوجہد کریگی اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان عوامی پارٹی جمہوریت پسند جماعت ہے جو ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کی بہتری اور درجہ حرارت میں کمی کے لئے بھر پور طریقے سے اپنا کردار ادا کریگی بی اے پی کے اراکین پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت مستحکم سیاسی نظام کی ضرورت ہے پاکستان کے مفادات سب سے پہلے اور سیاسی مفادات سے بڑھ کر ہیں یہ وقت سیاست نہیں بلکہ ریاست کی بقاء کو ترجیح دینے کا ہے معاشی مسائل اور ملکی بقاء کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو سیاست سے بالا تر ہوکر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اجلاس میں کہا گیا کہ ریاستی اداروں پر بلاجواز تنقید کا رجحان پاکستان کی بقا کے لےٗ خطرہ ثابت ہو سکتا ہے جس سے ملک اور ادارے کمزور ہونگے جسکا فائدہ ملک دشمن عناصر کو ملے گا اجلاس میں اس رجحان کی مکمل حوصلہ شکنی کرنے کی ضرورت پر زور دیاگیااجلاس میں ملک میں امن کے قیام میں فورسز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہماری فورسز کے جوان جانوں کے نزرانے پیش کر کے ملک و قوم کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں اور پوری قوم انکی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا یوم آزادی 14 اگست کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا اور بی اے پی کے زیر اہتمام قومی یجہتی اجاگر کرنے کے لئے 14 اگست کو زیارت میں عظم الشان جلسہ عام منعقد کیا جائے گا اجلاس میں بلوچستان میں جاری بارشوں اور سیلا بی صورتحال میں امداداور بحالی کی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ صوبے بھر میں پارٹی کو منظم کرنے اور تنظیم سازی سے متعلق امور کا جائیزہ لیتے ہوئے ایک مشاورتی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا کمیٹی بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے اور عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور دیگر سیاسی امور کے حوالے سے دوسری جماعتوں سے رابطے کریگی پارٹی کے اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی نے بی اے پی کے مرکزی صدر وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں