کرونا وائرس براعظم افریقہ تک جا پہنچا, ہلاکتوں کی تعداد 1500 سے تجاوز

چین سے پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس براعظم افریقہ تک جا پہنچا مصر میں ہسپتال میں زیر علاج شخص چل بسا ۔عرب میڈیا کے مطابق دنیا کے 25 ممالک میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے ، چین سے باہر ہانگ کانگ، فلپائن اور جاپان میں بھی وائرس سے ہلاکت کا کیس سامنے آچکا ہے جس کے بعد وائرس کے براعظم افریقا تک پھیلنے کی تصدیق ہوئی ہے۔مصر کی وزارت صحت کے ترجمان نے کرونا وائرس کے نتیجے میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی اور بتایا کہ ہلاک ہونے والا شخص ہسپتال میں زیر علاج تھا، اس میں وائرس کی کوئی سنگین علامات نہیں پائی گئی تھیں۔ترجمان کے مطابق حکام نے سرکاری طور پر مسافروں کےلئے تشکیل دئیے گئے پروگرام کے تحت ہلاکت کی تصدیق کی۔مصری وزارت صحت کے مطابق مرنے والا شخص مصر کا شہری نہیں ،اس کی قومیت یا مصر میں داخل ہونے کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔خیال رہے کہ چین میں جان لیوا کورونا وائرس کے باعث مزید 143 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی ہیں ، کووڈ 19 سے متاثر ہونے والے افرد کی تعداد 66492 ہوگئی ہے۔وائرس کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈانوم نے بتایاکہ باوجود اس کے کہ کورونا کے 99 فیصد کیسز چین میں ہیں، یہ وبا دنیا کےلئے سنگین خطرہ قرار ہے اور وائرسز کے اثرات دہشت گردانہ کارروائیوں سے زیادہ سنگین ہو سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں