‘ماسک اتار دو‘جرمنی میں کورونا پابندیوں کے خلاف مظاہرے

جرمنی میں برلن، میونخ، شٹٹ گارٹ اور دیگر شہروں میں کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت کی جانب سے عائد پابندیوں کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ ڈورٹمنڈ میں دائیں بازو کے ایک احتجاجی نے صحافیوں کی ایک ٹیم پر حملہ بھی کیا۔جرمنی کے متعدد بڑے شہروں میں کئی ہزار افراد نے کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت کی جانب سے عائد کردہ حفاظتی اقدامات کو انتہائی سخت قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سیاستدانوں اور شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے افراد پر معاشرے میں افراتفری پھیلانے کا الزام عائد کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ طویل عرصے سے جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہریوں کے حقوق بھی پامال ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں