سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 11480 ہوگئی: مراد علی شاہ


کراچی: سندھ میں کورونا وائرس کے709 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے548 کا تعلق کراچی سے ہے۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع ملیر میں 152، ضلع جنوبی 45 اور ضلع وسطی سے87 کیسز رپورٹ ہوئے۔ضلع شرقی 81، ضلع غربی54 اورکورنگی سے 29 کیسز سامنے آئے ہیں۔ کورونا وائرس کے سبب سندھ میں مزید 9 مریض انتقال کرگئے ہیں اور مجموعی تعداد189 ہو گئی ہے۔ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 11480 ہوگئی ہے اور99 کی حالت تشویشناک ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہم نے 5 ہزار 498 ٹیسٹ کیے جس میں سے 20 فیصد یعنی 1080 کیسز مثبت آئے۔ کراچی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ خیرپور کے پیر جو گوٹھ میں 246 کیسز مثبت آئے جس کے بعد لاک ڈاؤن سخت کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور ہمیں مزید احتیاط کی ضرورت ہے۔ ہم لاک ڈاوَن کے فیز ٹو میں داخل ہو گئے ہیں اور اب ہمیں کورونا سے بچاؤ والی ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔