کرنٹ لگنے اور ڈوبنے کے واقعات میں لڑکے سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی ( انتخاب نیوز) شہر میں متفرق حادثات واقعات کے دوران لڑکے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعات کے مطابق شاہراہ نورجہاں کے علاقے سخی حسن چورنگی قلندریہ پارک کے قریب نالے کی فٹ پاتھ گرنے سے دو افراد نالے میں گرگئے، جس کے نتیجے میں 35 سالہ شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا، ایدھی رضاکاروں نے لاش اور زخمی شخص کو نکال کر عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا، فوری طور پر دونوں کی شناخت نہ ہوسکی۔ گلشن اقبال بلاک 14 کے قریب نالے کے پاس 50 سالہ شخص کی کئی روز پرانی لاش ملی۔ سرجانی ٹائون کے علاقے الانس اسپتال کے قریب پانی میں ڈوب کر 6 سالہ احد علی ولد محمد حسن جاں بحق ہوگیا۔ گبول ٹائون کے علاقے نیو کراچی سیکٹر 16 بی میں فیض مسجد کے قریب کرنٹ لگنے سے 35 سالہ ذوالفقار نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔موچکو کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ نمبر 2 کے قریب بارش کے جمع ہونے والے پانی میں 10 سالہ ریحان ولد وسیم کو ڈوبنے سے بچالیا گیا، نیم بے ہوشی کی حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں