موسم کی خرابی ، 46پروازیں منسوخ، متعدد تاخیر کا شکار

اسلام آباد(انتخاب نیوز)موسم کی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ سے آنے اور جانے والی 46پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر کا شکار ہوگئیں ۔ سی اے اے حکام کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث ایئرلائنز کا شیڈول شدید متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے کئی پروازیں منسوخ جبکہ متعدد تاخیر کا شکار ہوگئیں ۔اس حوالے سے سی اے اے حکام نے کہا کہ ایران ایئر، تھائی ایئر کی بھی آنے اور جانے والی پروازوں کو منسوخ کیا گیا۔بارش کے باعث گزشتہ تین روز کے دوران کراچی ایئرپورٹ سے آنے اور جانے والی مجموعی طور 100سے زائد پروازیں منسوخ کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں