صومالیہ، الشباب کے حملوں میں 100 کے قریب افراد ہلاک، 25 اہلکار زخمی

موغا دیشو (مانیٹرنگ ڈیسک) افریقی ممالک میں دہشت گردی کی نئی لہر، مالی اور صومالیہ میں دہشت گردی حملوں میں 100 کے قریب افراد ہلاک ہو گئے، عالمی میڈیا کے مطابق افریقی ملک مالی میں دہشتگردوں نے مختلف مقامات پر حملوں کے دوران درجنوں افراد کو ہلاک کر دیا،حملوں کے دوران چھ فوجی جوانوں سمیت 66 افراد ہلاک اور پچیس اہلکار زخمی ہوئے،پانچ افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،سیکیورٹی فورسز نے کئی گھنٹوں کی لڑائی کے بعد صورتحال پر قابو پا لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کا مختلف پہلوں سے جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب صومالیہ میں ایک خود کش دھماکے میں 20ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔صومالی حکام کا کہنا تھا کہ زیریں شبیل کے علاقے میں دو روز قبل ہونے والے 2 دھماکوں میں علاقے کے دارالحکومت کے میئر سمیت کم از کم بیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں،شدت پسند تنظیم الشباب نے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے،پہلا حملہ خود کش تھا جس میں صومالیہ کے زیریں شبیل علاقے کے دارالحکومت مرکا قصبے میں اہل کاروں کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں قصبے کے میئر عبداللہ علی وافو اور میئر کے مشیروں سمیت 12دیگر افراد ہلاک ہوئے، ایک دوسرے واقعے میں افگوئے قصبے میں مویشیوں کی ایک مصروف منڈی میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس میں 7افراد ہلاک ہوئے، جنوب مغربی ریاست کے صدر عبدالعزیز حسن محمد نے الشباب اور خودکش حملہ آور کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خود کش حملہ آور مسلمان نہیں ہو سکتا جس نے صومالی عوام کو مارا،انھوں نے مزید کہا کہ خود کش بمبار آج صومالیہ کو نشانہ بنا رہے ہیں، جلد یہ پڑوسی ممالک میں دھماکے کریں گے، اس لیے ہمیں مل کر ان دہشت گردوں کے خلاف اقدامات کرنے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں