کوئٹہ، بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کی احتجاجی ریلی، جوڈیشل کمیشن کی تحلیل کا مطالبہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) زیارت آپریشن و جعلی مقابلے میں جبری طور پر بلوچ لاپتہ افراد کو قتل کرنے اور مطالبات پر عملدرآمد نہ کرنے کیخلاف لواحقین کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز سمیت دیگر جماعتوں کی جانب سے زیارت آپریشن و جعلی مقابلے میں بلوچ لاپتہ افراد کو قتل کرنے اور مطالبات پر عملدرآمد نہ کرنے کیخلاف لواحقین کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے حکومت سے بلوچ لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔ علاوہ ازیں زیارت واقعے پر بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے بعد کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا، اس میں کمیٹی میں شامل تمام تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کمیٹی کی جانب سے مشترکہ طور پر جوڈیشل کمیشن کو تحلیل کرنے کا فیصلہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں