نادریہ مارکیٹ کے قریب منشیات فروش ایک کلو سے زائد چرس سمیت پکڑا گیا
کراچی (انتخاب نیوز) رضویہ سے منشیات فروش ایک کلو سے زائد چرس سمیت پکڑا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ رضویہ سوسائٹی انسپکٹر غلام نبی آفریدی کے مطابق ملزم عدنان بشیر ولد بشیر احمد کی گرفتاری نادریہ مارکیٹ میں کابلی بازار کے قریب سے عمل میں آئی جبکہ اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جو بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے، ملزم سے 1015 گرام چرس برآمد ہوئی، ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ 413/2022 درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم پہلے بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔
Load/Hide Comments


