بلوچستان سیلابی ریلوں میں خواتین سمیت 8افراد جاں، ساکران سے لاش برآمد
وندر، مستونگ، حب (انتخاب نیوز) لسبیلہ کے پہاڑی علاقے کنراج میں سیلابی ریلوں میں پھنس کر 3 خواتین جاں بحق، ایک نوجوان کو لوگوں نے بچالیا، متعدد مکانات زمین بوس ہوگئے، سب ڈویژن کنراج کا ضلعی ہیڈ کوارٹر اوتھل سے 6 دنوں سے زمینی رابطہ منقطع علاقے میں ادویات سمیت غذائی قلت کا سامنا۔ علاوہ ازیں مستونگ کے علاقے گرگینہ مَل میں پانچ افراد سیلابی پانی میں بہہ گئے۔ دو افراد استاد عبدالغفار حسین زئی اور سمیع کی نعشیں مِل گئیں، باقی تینوں کی تلاش جاری ہے۔ مذکورہ پانچوں افراد پکنک منانے گئے تھے۔ دریں اثناء حب ساکران روڈ چیکو باغ کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی، ایدھی ذرائع کے مطابق حب کے نواحی ساکران چیکو باغ کے ایک شخص کی نعش ملی متوفی کی نعش کو جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم شناخت نہ ہوسکی۔
Load/Hide Comments


