ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے، سینیٹر طاہر بزنجو
کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے سینیٹر میر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے اس وقت ملک میں مجموعی طور پر 300سے زائد افراد کی ہلاکتیں ہوئی ہیں این ڈی ایم اے و پی ڈی ایم اے یہ کوئی اچھے نام تو نہیں ہے یہ ناکام ادارے ہیں ان خیالات کااظہار طاہر بزنجو نے سماجی رابطے ویب سائٹ(ٹویٹر) پر اپنے ایک ویڈیو پیغا م میں کہا ہے کہ اس وقت مجموعی طور پر پورے ملک میں طوفانی بارشوں سے 3سو سے زائد افراد کی ہلاکتیں ہوئی ہیں میں وفاق سے پرزور مطالبہ کرتاہوں کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے اور یہاں پر جو زمینداروں پر زرعی قرضے ہیں ان کی وصولی کو موخر کردیا جائے اور ان متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر معاوضہ ادا کی جائے اور ان کی مدد کی جائے اور جن کے پیارے اب اس دنیا میں نہیں رہے ان کی ہر ممکن مدد کی جائے اور سب سے بڑی بات ہے کہ جو این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے ہے یہ کوئی اچھے نام تو نہیں ہے یہ تھکے ہوئے ادارے ہیں میری گزارش ہے کہ وفاقی وصوبائی حکومت کو اس بات کو یقین بنایا جائے کہ امدادی سامان اصل مستحقین تک پہنچائیں۔


