نوشکی، احمد وال کے سیلاب متاثرین نے آر سی ڈی شاہراہ احتجاجاً بند کردی
نوشکی (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے احمد وال میں سیلاب متاثرین سراپااحتجاج بن گئے ،سیلاب سے متاثرہ افراد نے نوشکی احمد وال کے مقام پر آر سی ڈی شاہرہ بلاک کر دیا گزشتہ روز ضلع نوشکی میں سیلابی پانی سے نوشکی شہر سمیت کئی دیہات زیر آب آگئے نوشکی یونین کونسل احمد وال سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ احمد وال میں قریبا دو ہزار مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں زمینداروں کی کھڑی فصلیں مکمل تباہ ہو گئے احمد وال متاثرین کا کہنا ہے کہ 48گھنٹے گزرنے کے باوجود کوئی سیاسی نمائندہ نہ ضلعی انتظامیہ کے طرف کوئی خاطر خواہ امدادی کارروائیاں عمل میں لائی گئی علاقے کے عوام اپنے مدد آپ تحت امدادی کاموں میں مصروف ہے احمد وال کے کونسلر میر وحید عامر سمالانی و دیگر سماجی نمائندگان نے کہا کہ احمد وال کے عوام کو۔ اس مصیبت کے گھڑی میں نظر انداز کرنا سمجھ سے بالاتر ہے مزید انہوں نے کہا کے دو دن گزرنے کے باوجود احمدوال کو بجلی کی فراہمی میسر نہ ہو سکا جس سے پانی قلت مزید اضافہ ہو ہو گیا ہے علاقے سماجی و سیاسی نمائندے اور متاثرین نے۔ ضلعی انتظامیہ نوشکی اور حکومت بلوچستان سے پر زور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدگان کو۔ فوری طور پر ریلیف فراہم کریں اس کے ساتھ ساتھ علاقے کے عوام نے قومی و بین الاقوامی فلاحی اداروں سے درخواست کی کہ نوشکی کے سیلاب زدگان کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔


