حکومت ہنگامی بنیادوں پر نئے ڈیمز کی تعمر یقینی بنائے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی پرےس رےلےز مےں کہا گےا ہے کہ حالےہ محکمہ موسمےات نے شدےد بارشوں کی پےشنگوئی اےک ماہ قبل صوبائی حکومت اور متعلقہ محکموں کو طوفانی بارشوں ، طغےانی ،سےلابی رےلوں سے متعلق آگاہ کرنے اور الرٹ رہنے کے باوجود اےن ڈی اےم اے ،صوبائی حکومت اور پی ڈی اےم اے ودےگر متعلقہ اداروں نے انتہائی سستی ، غفلت اورغےر سنجےدگی کا مظاہرہ کےا جس کے باعث اےک رپورٹ کے مطابق 150کے قرےب انسانی جانوں کے ضےاع ہوئے اور اس کے علاوہ مال موےشےوں کی ہلاکتوں اور مکانات ، باغات ، فصلات کی تباہیوں کا سامنا غرےب عوام کو کرنا پڑا ۔بےان مےں کہا گےا ہے کہ جنوبی پشتونخوا کے اضلاع کوئٹہ ،پشےن ، قلعہ عبداللہ ،چمن ،زےارت ،ہرنائی، قلعہ سےف اللہ ،ژوب ، شےرانی ،لورالائی ، دکی ، موسیٰ خےل ،سبی مےں حالےہ طوفانی بارشوں ،سےلابی رےلوں نے سخت ترےن تباہی مچادی مےن صوبائی شاہراہوں سمےت مختلف اضلاع وعلاقوں کی شاہراہےں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی اور تاحال کئی شاہراہوں پر رابطے منقطع ہےں جبکہ صوبائی حکومت اور متعلقہ محکمہ وسائل نہ ہونے کا رونا رورہے ہےں ۔ اسی طرح پرونشل ڈےزائسٹر مےنجمنٹ اتھارٹی اور ضلعی انتظامےہ کی جانب مختلف اضلاع مےں امداد کی تقسےم وزراءاور اراکےن اسمبلی کی مرضی کے ومنشاءکے مطابق من پسند علاقوں مےں اقرباءپروری کی بنےاد پر جاری ہے جبکہ مستحق متاثرےن اب بھی بے ےار ومددگار آسمان تلے پڑے ہےں ۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ NDMAاور PDMAجنوبی پشتونخوا کے تمام اضلاع مےں ہونےوالے تمام تباہ کارےوں کا سروے کرکے متاثرےن کے نقصانات کا ازالہ کرے اور انہےں ہنگامی بنےادوں پر خوراک ، ادوےات ، انسانی زندگی کی اشےاءضرورےات ، خےموں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ جن افراد کے مکانات مندہم ہوئے ان کےلئے زےارت اور آوران کی طرز پر شلٹر ہاﺅسز کا قےام عمل مےں لاےا جائے اور ےہ اقدام موسم سرما کے آنے سے پہلے اٹھاےا جائے کےونکہ اس بار موسم سرما مےں درجہ حرات شدےد منفی تک گرنے کے امکانات ہےں اور ہمارے ان تمام اضلاع کی اکثرےت مےں سوئی سدرن گےس کی کوئی سہولےت نہےں اور نہ ہی اےندھن کا کوئی اور ذرےعہ موجود ہےں۔ بےان مےں مطالبہ کےا گےا ہے کہ وفاقی حکومت و صوبائی حکومت اور ڈونز اےجنسےاں جنوبی پشتونخوا کے اضلاع مےں سروے کرتے ہوئے ہنگامی بنےادوں پر نئے چھوٹے بڑے ڈےمز کی تعمےر کو ےقےنی بنائےں تاکہ مستقبل مےں لاکھوں کےوسک ضائع ہونےوالے پانی کو ذخےرہ کےا جاسکے اور مذکورہ بالا اضلاع مےں متاثرےن کی بحالی زندگی کےلئے بلا تمےز اقدامات اٹھاےا جائے ۔ جبکہ اےن اےچ اے اور صوبائی حکومت شاہراہوں اور برجز کی معےاری تعمےر کو ےقےنی بنائےں اور ان شاہراہوں پر جلد از جلد آمدروفت کا سلسلہ بحال ہوسکے۔ بےان مےں حالےہ طوفانی بارشوں ،سےلابی رےلوں کے باعث ہونےوالے انسانی جانوں کے ضےاع پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گےا ہے کہ پشتونخوامےپ متاثرہ خاندانوںکے ساتھ غم کی اس گھڑی مےں برابرکی شرےک ہے اور پارٹی مرحومےن کی مغفرت اور پسماندہ گان کو صبر جمےل عطا فرمانے کی دعا کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں