لاک ڈاؤن گیس بلز معاف کرنے کی بجائے لاکھوں روپے کے بلز بھیج کر صارفین کو چھری تلے دم لینے پر مجبور کیا گیا ہے،جمعیت

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی صوبائی پریس ریلیز میں گیس کمپنی کے ظالمانہ رویے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن متاثرین کے بلزمعاف کرنے کی بجائے لاکھوں روپے کے ناجائزبلزبھیج کر صارفین کو چھری تلے دم لینے پر مجبور کیاگیاہے،بے لگام کمپنی کے چند افراد اپنے ذاتی گریڈ کی ترقی کے چکر میں عوام کے ان نحیف اور لاچار جسم میں چھریاں ماررہے ہیں کہ جس کا خون پہلے سے خشک ہوچکاہے،لاکھوں آبادی کو ناروا اور ناجائز ٹیکسز کے ذریعے زلیل کرنے والے چند مخصوص افراد کے ٹولے کے خلاف جمعیت علماء اسلام خاموش نہیں بیٹھ سکتی، گیس کمپنی اب عوام کا خون چوسنے کی مشین بن چکی ہے جس کی مرمت اب ضروری ہے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی پریس ریلیز میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ کس رول اور نوٹیفکیشن کے تحت چھ سات مہینوں میں میٹرز کی تبدیلی کے ڈبل اور ٹھرپل جرمانے وصول کئیے جاتے ہیں اور کیا ضرورت ہے بار بار میٹرز کی تبدیلی؟ گیس حکام کو خودساختہ اورمن پسند قوانین کی حقیقت کو ثابت کرنا ہوگا اور یہ بھی بتانا ہوگا کہ مختلف ٹیکسز کی کیا کریٹیریا ہے گیس حکام عوام کو بتائیں یہ سب کچھ کس قانون اور کس کے حکم پر ہورہا ہے دوسری طرف عوام کی فریاد سننے والا کوئی نہیں اس حوالے سے محتسب آفس سمیت کوئی ادارہ عوام کا مداوا کرنے والا نہیں رہا پریس ریلیز میں کہا ہے پورے سال سردی میں عوام کی زندگیوں کو اجیرن کرنے والے اب لاک ڈاؤن کے پسے ہوئے عوام کو بھاری بھرکم بلوں کے ذریعے زندگی سے بیزار کرکے انہیں انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور کیاجارہا ہے پریس ریلیز میں صوبے کے عوام کے ساتھ ظلم پر وزیر اعلیٰ اور حکومت کی مجرمانہ خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان کے عوام اپنے حقوق کے حوالے سے لاوارث ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں