نوشکی میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے نوشکی ڈسٹرکٹ کی 70فیصد آبادی متاثر، 2ہزار گھر منہدم ہوئے

نوشکی(انتخاب نیوز)نوشکی میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے نوشکی ڈسٹرکٹ کی 70فیصد ابادی متاثر ہوئی نوشکی ڈسٹرکٹ میں دو ہزار کے قریب مکانات گرنے سے متاثرین کے گھریلو سامان ملبے تلے دب گیا ا ور سیلابی ریلے میں بہہ گیا بندات ا ور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی رابط سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ،اپنی مدد آپ کے تحت سو متاثرین کے لیے راشن کی تقسیم کا فیصلہ کیا ا ور ڈور ٹو ڈور جاکر متاثرین میں راشن تقسیم کیا انہوں بتایا 20کلو آ ٹا 3کلوچینی 3کلو چاول 1کلوگھی اور ایک پیکٹ چائے ہمارے پیکج میں شامل ہے ایچ کے ویلفیر سوسائٹی نے مصیبت کی گھڑی میں جس کار خیر کی پہل کی ہے وہ خوش آئند ا ور قابل تلقید عمل ہے دیگر مخیر حضرات ا ور سماجی تنظیمیں بھی مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کے بحالی کے لیے ایچ کے ویلفیر سوسائٹی کی طرح اس نیک عمل میں اپنا کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں