سمندر میں ڈوبنے والے مزید 2 نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں، بچہ جوہڑ میں ڈوب گیا
کراچی (انتخاب نیوز) ہاکس بے ٹرٹل بیچ کے قریب سمندر میں ڈوبنے والے چار نوجوانوں میں مزید دو نوجوانوں کی لاشیں سمندر سے نکال لیں جبکہ بلدیہ رئیس گوٹھ کے جوہڑ میں ڈوب کر لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ واقعات کے مطابق گذشتہ روز ہاکس بے ٹرٹل بیچ پر پکنک مناتے ہوئے چار نوجوان ڈوب گئے تھے جن میں سے ایک کی لاش گذشتہ روز ہی نکال لی گئی تھی جبکہ تین میں سے دو نوجوانوں17 سالہ فہد ولداسلم اور 22 سالہ شاہ رخ کی لاشیں غوطہ خوروں نے سمندر سے نکال لیں۔ مزید برآں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے رئیس گوٹھ کے قریب بارش کے جمع ہونے والے پانی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر 6 سالہ شاداب ولد رضا علی جاں بحق ہوگیا۔
Load/Hide Comments


