حکومت خضدارمیڈیکل کالج کی پالیسی پر نظرثانی کرے‘ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ

کوئٹہ: نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان معدنی دولت سے مالا ہے اس کے باوجود ہمیں تعلیم سے دور رکھنے کی جو ناروا پالیسیاں تشکیل دی جارہی ہیں اس سے بڑا ظلم و زیادتی کیا ہوگی خضدار بلوچستان کا دوسرا بڑا شہر ہے اپنے محل وقوع سے مکران‘ رخشان‘ قلات ڈویژن کا سنگم ہے وہاں مزید تعلیمی اداروں کی ضرورت ہے خضدار میڈیکل کالج کی بلڈنگ ضلعی انتظامیہ کے حوالے کررہے ہیں حکومت اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ حکومت بلوچستان خضدار ویمن یونیورسٹی بند کرنا زیادتی ہے خضدار بلوچستان کا دوسرا بڑا شہر ہے اپنے محل وقوع سے مکران‘ رخشان‘ قلات ڈویژن کا سنگم ہے وہاں مزید تعلیمی اداروں کی ضرورت ہے خضدار میڈیکل کالج کی بلڈنگ ضلعی انتظامیہ کے حوالے کررہے ہیں حکومت اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے ہم چاہتے ہیں کہ تمام اضلاع میں مزید اعلیٰ تعلیمی اور ٹیکنیکل ادارے کھلنے چاہئے حکومت تعلیم دشمن پالیسی بند کرے

اپنا تبصرہ بھیجیں