پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈز پر پاکستانی مفادات کیخلاف کام کررہی ہے، فضل الرحمان
اسلام آباد (انتخاب نیوز) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ عمران خان یہود سمیت عالمی قوتوں کے ایجنٹ ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے میرے 2010ء سے اپنائے گئے مؤقف پر مہرِ تصدیق ثبت کردی، عمران خان اور اس کی پارٹی غیر ملکی طاقتوں کے ایجنڈے پر ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈز پر پاکستان کے مفادات کیخلاف کام کررہی ہے الیکشن کمیشن نے آج اسکو عالمی چور، منی لانڈر، جھوٹا ثابت کردیا ہے۔
Load/Hide Comments


