لسبیلہ، دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق، تین زخمی

اوتھل (انتخاب نیوز) لسبیلہ میں دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق، تین زخمی لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ واٹر میرین سائنسز اوتھل کے احاطے میں پرانی عمارت گرنے سے ایک شخص جاں بحق تین زخمی۔ لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ واٹر میرین سائنسز اوتھل کے احاطے میں پرانی اور خستہ حال عمارت گرنے کے نتیجے میں میں چار شخص ملبے کے نیچے دب گئے۔ ملبے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی، جبکہ تین افراد کو شدید زخمی حالت میں ملبے سے نکالا گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ملبے تلے دبے رہنے والے چاروں افراد کو نکالنے کے لئے ہیوی مشینری کے ذریعے ریسکیو کا عمل شروع کیا گیا تو ملبے کے نیچے سے تین شدید زخمیوں کو نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا جبکہ ملبے سے ایک شخص کی لاش بھی برآمد ہوئی جس کی شناخت عبدالرازق ولد دین محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ایک دوسرے واقعے میں گڈانی کے قریب ماربل سٹی کے مقام پر سڑک حادثے میں محمد عیسیٰ شیخ جاں بحق ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں