جاوید اقبال کا طیبہ گل کے معاملے کی تحقیقات کےلئے کمیشن کا قیام چیلنج

لاہور (انتخاب نیوز) سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے طیبہ گل کے معاملے کی تحقیقات کےلئے کمیشن کے قیام کو چیلنج کردیا۔سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاویداقبال نے اپنے وکیل کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزارمیںموقف اختیار کیا گیا ہے کہ طیبہ گل نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی سے رجوع کیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی جانب سے طلبی کے نوٹس پر حکم امتناعی جاری کررکھا ہے۔معاملہ عدالت میں ہونے کے باوجودوفاقی حکومت نے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا۔وفاقی حکومت کا انکوائری کمیشن تشکیل دینے کا اقدام غیرقانونی ہے۔درخواست گزار نے اپنے موقف میں مزید کہا کہ آئین کے آرٹیکل 10 اے کے تحت شفاف ٹرائل ہرشہری کا بنیادی حق ہے۔آئین اور قانون کے تحت ایک ہی معاملے پر ایک سے زیادہ قانونی کارروائی نہیں ہوسکتی۔قانون کے تحت انکوائری کمیشن مفادعامہ کے معاملے پر ہی قائم ہو سکتا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ طیبہ گل درخواست گزار کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کےلئے الزامات عائد کررہی ہیں۔استدعا ہے کہ عدالت طیبہ گل کے معاملے کےلئے قائم انکوائری کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں