اے این ایف کی پاک افغان بارڈر چمن پر کارروائی ،افغان باشندے سے تین کلوگرام آئس برآمد
راولپنڈی(انتخاب نیوز)اے این ایف نے پاک افغان بارڈر چمن پر کارروائی کرتے ہوئے عمار دین نامی افغان باشندے سے تین کلوگرام آئس برآمد کرلی ۔ ترجمان کے مطابق ملزم کو معمول کی چیکنگ کے دوران گرفتار کیا گیا،ملزم منشیات افغانستان سے پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ترجمان اے این ایف ہیڈ کوارٹر کے مطابق ملزم کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


