4اگست سے بلوچستان کی تمام شاہراہیں بند کریں گے، آل پاکستان بس یونین

کوئٹہ (انتخاب نیوز) آل پاکستان بس یونین کے چیئرمین عتیق خان کاکڑ نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات 4اگست سے بلوچستان کی تمام قومی شاہراہیں بند ہوں گی جس کے بعد حالات کے تمام ذمہ دار حکومت اور متعلقہ ٹرانسپورٹ کے ادارے ہوں گے عوام جمعرات کو سفر سے گریز کریں جب تک ہمارے مطالبات حل نہیں ہوں گے ہم احتجاج جاری رکھیں گے سیلاب زدگان کیلئے امداد لے جانیوالے ٹرکوں اور ایمبولینسوں کو جانے دیں گے لسبیلہ میں گرنے والے ہیلی کاپٹر میں شہید ہونے والوں کیلئے دعا مغفرت کی گئی ان خیالات کااظہار انہوں نے بد کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حاجی دولت لہڑی، ملک یاسین کاکڑ، حاجی قادر رئیسانی،حاجی ملک شاہ جمالدینی، عبدالمالک محمد حسنی، حاجی نواز لہڑی، حاجی خلیج لہڑی، میر حکومت لہڑی عبداللہ کرد، حاجی نورجان شاہوانی، لالا سعید جان لہڑی، حاجی حکمت لہڑی، افضل شاہوانی، میر شمس شاہوانی، سردار لال گل سارنگزئی، ودیگر بھی موجود تھے عتیق خان کاکڑ نے کہا کہ ہمارے احتجاج پورے پاکستان لیول پر ہے ہم نے اپنے مطالبات کمشنر اور ٹرانسپورٹ اداروں کو تحریری طور پر اور زبانی طور پر بتائی لیکن کوئی عملدرآمد نہیں ہوا مجبورا ہم نے پورے پاکستان میں احتجاج شروع کیا انہوں نے کہا کہ آج کے پریس کانفرنس کے توسط سے ہم ایک بار پھر حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غیر قانونی کمپنیز جن کا کو بھی قانونی جواز موجود نہیں ان کو فوری طور پر بند کیا جائے جو سرکاری ملازمین کی ملکیت ہے اسی طرح ناجائز ٹول پلازے فوری طور پر ختم کیے جائے اور آئے روز ٹول ٹیکس میں اضافے کا سلسلہ بند کیا جائے پولیس ٹرانسپورٹ کمپنی کے ساتھ تعاون کرے ایکسیڈنٹ کی صورت میں ایف آئی آر درج کرنے میں جلدی نہ کرے ایف سی بھی ٹرانسپورٹروں کے ساتھ تعاون کرے انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو انڈسٹری کا درجہ دیا جائے اور ٹرانسپورٹ کے متعلق قانون سازی کرتے وقت پبلک ٹرانسپورٹ کے تنظیموں سے مشاورت کی جائے انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کا نظام لیز پر حاصل کی گئی بسوں پر مشتمل ہے جو بینکوں لیزنگ کمپنیوں اور دیگر اداروں سے حاصل کی جاتی ہے حکومت ٹرانسپورٹ کمپنیز کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان کرے تاکہ اس مہنگائی کے دور میں ٹرانسپورٹرز اپنا کاروبار جاری رکھ سکے انہوں نے کہا کہ ایرانی ڈیزل کو ٹوکن اور کمیٹی سسٹم ختم کرکے عام عوام کیلئے اوپن کیا جائے جس کا فائدہ بلوچستان کے تمام اضلاع کے عوام کو ہوگا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ، کراچی سمیت پورے بلوچستان میں این ایچ اے کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے تاکہ قدرتی آفات کے دوران قومی شاہراہوں کو آمد ورفت کیلئے بحال رکھا جاسکے انہوں نے کہا کہ حکومت کو بار بار تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کیے لیکن کوئی عملدرآمد نہیں ہوا اس لئے بلوچستان بھر میں 4اگست بروز جمعرات سے بلوچستان کے تمام قومی شاہراہیں بند ہوگی عوام سفر نہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں