سول ڈیفنس قلات میں غیر تربیت یافتہ فراد کی بھرتی کا نوٹس لیا جائے، ظفر اللہ زہری

سوراب (انتخاب نیوز) جمعیت علما اسلام کے رہنما وسابق وزیر داخلہ بلوچستان نوابزادہ میر ظفراللہ خان زہری نے محکمہ سول ڈیفنس قلات ڈویژن کی حالیہ پوسٹوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سول ڈیفنس کے حالیہ کمانڈرز کی پوسٹوں پر غیر تربیت یافتہ لوگوں کو تعینات کرنے کے انکشافات ہوئے ہیں کہ غیر تربیت یافتہ اور ڈپلومہ ہولڈرز کے بجائے غیر تربیت یافتہ لوگ سفارشی بنیاد پر تعینات کیئے جائینگے، جس کی میں بھر پور مذمت کرتا ہوں اورحقداروں کی حق تلفی کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دونگا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور ہوم سیکرٹری بلوچستان اس معاملے کا نوٹس لیں تاکہ بلوچستان میں انصاف کا بول بالا ہو تاکہ جن امیدواروں نے اسلام آباد و دیگر مختلف جگہوں سے سول ڈیفنس کی تربیت حاصل کرکے ڈپلومہ حاصل کی ہیں انہیں ان کا حق مل جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں