ایمن الظواہری کو نشانہ بنانیوالا ڈرون پاکستان سے نہیں اڑا، وزیر داخلہ
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کو نشانہ بنانے والا ڈرون پاکستان سے نہیں اڑا۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ آپ کے علم میں ہے کہ ایمن الظواہری کی ہلاکت کس طرح ہوئی اور وہ کہاں تھے، یہ ایسا معاملہ ہے جس پر افغانستان اور امریکا کے درمیان بات ہونا چاہیے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ بھی دیکھا جانا چاہیے کہ مذاکرات میں اس حوالے سے کیا بات ہوئی تھی، اگر اس سے پہلے بات نہیں ہوئی تو اس مسئلے کو حل ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن ہو تو ہی پاکستان میں امن ہوتا ہے۔ افغانستان میں امن نہ ہو یا حالات ٹھیک نہ ہوں تو اثرات پاکستان پر بھی پڑتے ہیں۔
Load/Hide Comments


