بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن میدان میں
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن میدان میں آگئی۔ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی جانب سے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی ٹیم فوج کے جوانوں کے ہمراہ امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ شاہد آفریدی نے ملک بھر سے بھیجی جانیوالی امداد کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس تعاون کو جاری رکھا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے بلوچستان کے عوام کو ملک کا فخر قرار دیا اور امداد کی فراہمی پر شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اس مشکل وقت میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Load/Hide Comments


