بلو چستان کے مختلف اضلاع میں آج بارش کا امکان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلو چستان کے مختلف اضلاع میں آج بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے جمعہ کو ژوب، خضدار،بو لان، کو ہلو، قلات، لسبیلہ،آواران، زیارت، بارکھان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے 6 اگست سے ہونے والی بارش سسٹم کا نام گنگہور جاری کر دیا۔ یہ اب تک کی بارش کا سب سے طاقتور سپیل ہے جو 6 اگست سے 15 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں