برطانوی گلوکارریپر ڈچ ویلی نے اسلام قبول کرلیا، ویڈیو میں تصدیق

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈچ ویلی کے نام سے مشہور برطانوی گلوکار و ریپر اسٹیفن فیبلس ایلن دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برطانوی ریپر ڈچ ویلی عالم دین سے کلمہ شہادت پڑھ کر دین اسلام میں داخل ہو رہے ہیں۔ ڈچ ویلی نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر بذریعہ اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کی تصدیق کی اور اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ اب دائرہ اسلام میں داخل ہوچکے ہیں اور حضرت عیسی کو خدا کے پیغمبر کے ناطے تسلیم کرتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گلوکار کے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر قرآن اور دیگر مقدس کتابوں کا باقاعدہ مطالعہ کرنے کے حوالے سے خبریں گردش کرتی رہی تھی جن کے بارے میں انہوں نے کبھی تصدیق نہیں کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں